صومالیہ، دہشت گرد تنظیم الشباب کے دوسرے اہم ترین لیڈر کی گرفتاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:26

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) صومالیہ میں الشباب تنظیم کے دوسرے اہم ترین لیڈر مختار روبوہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کے حکام نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ الشباب تنظیم کے دوسرے اہم ترین لیڈر مختار روبوہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روبوہ کی گرفتاری میں ایتھوپیا کے فوجی دستوں کے ساتھ صومالی پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے۔

مختار روبوہ کو صومالی شہر بیدوآ میں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اِس کو گرفتار کر کے صومالی دارالحکومت موغادیشو منتقل کر دیا گیا ہے۔ افریقی مشن کا کہنا ہے کہ وہ الشباب کے لیڈر کی گرفتاری میں شریک نہیں ہے۔ دوسری جانب ایتھوپیا نے بیدوآ آپریشن میں شریک ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ صومالیہ میں متعین افریقی امن مشن کے فوجیوں میں ایتھوپیا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :