پاک افغان سرحد کے دونوں جانب پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر میں مدد دینگے ،ْچین کا اعلان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:22

پاک افغان سرحد کے دونوں جانب پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر میں مدد دینگے ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) چین نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر میں مدد دینگے،خطے کی ترقی کے لیے افغانستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔ ہفتہ کو چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کابل میں سہہ فریقی وزرائے خارجہ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چین پشاور سے کابل اورقندھارکے درمیان ریلوے لائن بچھانے میں مددکرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست ممالک ہیں، آئندہ سہہ فریقی کانفرنس کی میز بانی پاکستان کریگا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان نے باہمی تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ دونوں ممالک کے تعلقا ت کی بہتری کے لیے تعاون چاہتے ہیں۔وانگ ای کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کادہشت گردگروپوں کیخلاف مشترکہ جنگ پراتفاق ہے، خطے میں مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانے کے لیے طالبان کومذاکرات کی میزپرلاناہوگا۔انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک نیون بیلٹ ون روڈمنصوبے کی حمایت کی ہے ۔ خطے کی ترقی کے لیے افغانستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔