قوموں کی ترقی کا دا رو مدار علم وآگاہی پر ہے، علم ہی سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 23:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا دا رو مدار علم وآگاہی پر فتح ہے، علم و آگاہی آج کے دور کاسب سے اہم تقاضہ ہے آج کی اس اکیسویں صدی میں اقوام کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کے منازل طے کرنا ناممکن ہے۔ علم ہی سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور پسماندگی کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روزانہوں نے نجی اسکول کے سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیرپی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا کہ آج کے بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں آنے والے وقت میں یہی طلبا ء و طالبات ہمارے ملک اور صوبے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

ہمارے صوبے کے بچوں میں قابلیت و صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے یہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنے ہنر کا لوہا منوا سکتے ہیں ۔

صوبائی وزیر نے اس ضمن میں کہا کہ تعلیم سے معاشرے کے افراد کے اذہان میں تعمیری تبدیلی رونما ہوسکتی ہیں جوکہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں دکھی انسانوں کی مدد کیلئے معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔ بچوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے پڑھائی پر شب و روز مکمل توجہ دیں آج کے اس مقابلے کے دور میں اپنے لیئے اچھے مقام بنانے کیلئے جدید تعلیم حاصل کرنا اشد ضروری ہے ۔ اس تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :