آصف زرداری کی ٹنڈوالہ یارکے گوٹھ شاہ پور رضوی آمد کے موقع پر راتوں رات نیا روڈ تعمیر کر دیا گیا

اتوار 16 دسمبر 2018 13:50

ٹنڈو الہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ٹنڈوالہ یارکے گوٹھ شاہ پور رضوی آمد کے موقع پر راتوں رات نیا روڈ تعمیر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے متوقع دورہ کے موقع پر شاہ پور رضوی کی قسمت جاگ اٹھی گائوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کی گئی ،ْ نیا کارپٹ روڈ تعمیر کر لیا گیا۔گوٹھ کے باہر نئے گیٹ کی تعمیر کا کام بھی جاری رہا ،ْ ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ کی رہاش گاہ کے عقب میں پنڈال اورہائوس کے سامنے ہیلی پیڈ تیار کر دیا گیا ۔