کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ میں غیر قانونی تقرریاں ، سیکرٹری کی تعیناتی بھی بغیر انٹرویو کے کی گئی ، مزید چار افراد کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے وزیر تعلیم نے لسٹ تیار کرلی

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ میں غیر قانونی تقرریاں ، سیکرٹری کی تعیناتی بھی بغیر انٹرویو کے کی گئی ، مزید چار افراد کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے وزیر تعلیم نے لسٹ تیار کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر کی جانب سے پہلے ہی گڈ گورننس اور میرٹ کا دعوہ کیا گیا جہاں ملازمین کی بھرتی کیلئے باقاعدہ اخبارات میں اشتہار پھر انٹرویو لیا جاتا ہے مگر وزیر تعلیم نے دوستی کی آڑ میں سیکرٹری کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ حارث میر کو بغیر انٹرویو جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری زیشان کو بھی گریڈ 18اور17میں تعینات کردیا جبکہ 6افراد کا نہ تو انٹرویو لیا گیا نہ ہی اخبار میں اشتہار دیا گیا جبکہ وزیر تعلیم مزید افراد کو بھرتی کرنے کیلئے متحرک ہیں جبک اِس وقت کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ہی گھر کے مختلف ملازمین بھرتی کئے گئے جو کہ سوالیہ نشان ہے وزیر اعظم آزادکشمیر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :