ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بیلجیئم کی فتح پر ملک بھر میں جشن کا سماں

اتوار 16 دسمبر 2018 21:30

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بیلجیئم کی فتح پر ملک بھر میں جشن کا سماں ،تفصیلات کے مطابق ہاکی میں پہلی مرتبہ بیلجئم کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقابلہ سخت ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ مقررہ وقت کے بعد ہوا۔بیلجیئم کی ٹیم کے جیتنے کے ساتھ ہی برسلز ،لیج ،اور دوسرے بڑے شہروں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اوررات بھر ہاکی ورلڈ کپ جیتنے پر خوشی مناتے رہے۔

متعلقہ عنوان :