بچوں کیلئے معیاری تعلیم اور تعلیمی ماحول کی فراہمی حکومت اور معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے، سیمینار سے مقررین کا خطاب

اتوار 16 دسمبر 2018 21:40

قلعہ عبداللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) بچوں کیلئے معیاری تعلیم اور تعلیمی ماحول کی فراہمی حکومت اور معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقراء فاؤنڈیشن چمن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سالانہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سابق چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی ،اے این پی بلوچستان کے صوبائی صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی سرداراصغر خان اچکزئی ،سابق صوبائی وزیر صحت حاجی عین اللہ شمس ممتاز علمی محقق حاجی ولی محمداچکزئی ،خان امان اللہ خان اچکزئی،ملک عبدالخالق اچکزئی مولانا حافظ امان اللہ شیخ الحدیث مولانا شراف الدین ،حاجی فیض اللہ خان نورزئی،حاجی مجاہد خان نورزئی،ڈی ای او محمود خان،اقراء فاأنڈیشن کے ڈائریکٹر سید حکمت اللہ باچا آغااور دیگر مقرین نے اپنے خطاب میں کیاانہوں نے کہا کہ انسانی شرافت اور غلبے کا راز انسان کو خداکے طرف سے عطا شدہ علم اور عقل ہے جبکہ علم عقل کی روشنی اوررہنما ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مفید علم کیلئے ضروری ہے کہ وہ قومی اور مادری دونوں زبانوں پر مشتمل ہو ، نیز عصری اور مذہبی دونوںجماعتوں کو مدنظر رکھا جائے تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماء اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ اس خطے میں علم کی عصری اور مذہبی بنیاد پر تقسیم کی بنیاد فرنگی استعمار نے رکھی جس کے وجہ سے اب ہمارے ہاں دونوں قسم کی تعلیمی اداروں کا علم ادھورا رہتا ہے آج بھی فنی مہارت اور دینی تعلیم ی یک جائی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب یہ تعلیمی ماہرین اور علماء دین دونوں کا فریضہ ہے کہ علم کے درمیان اس اختلاف اور فاصلے کے کم کرنے کیلئے شعور پیدا کریں ۔