عرب اتحاد نے تین روز میں یمن داخلے کے لیے 157 اجازت نامے جاری کئے

پیر 17 دسمبر 2018 10:30

عدن۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) یمن میں دستوری حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن میں آمد ورفت کے لیے تین روز کے دوران بری، بحری اور فضائی قافلوں کو 157 پروانے جاری کئے گئے۔عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میںکہا گیا ہے کہ تین روز میں یمن کی بندرگاہوں میں بحری جہازوں کو جانے کے لیے 19 اجازت نامے جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

12 فضائی راہ داریاں جاری کی گئیں جب کہ 16 جہازوں کو امدادی بحری جہازوں کو یمن میں لنگرانداز ہونے کی اجازت دی گئی۔بیان میں مزید کہا گیاہے کہ یمن کے لیے امدادی سامان لے کرآنے والے جہازوں میں تیل، خوراک اور ادیات شامل تھیں۔ اس دوران 23 فضائی اجازت نامے جاری کیے گئے جب کہ دو بری راہ داریاں جاری کی گئیں۔ قافلوں کی حفاظت کے لیے 103 اجازت نامے جاری کیے گئے۔ رواں ہفتے 5 بحری جہازوں کا الحدیدہ بندرگاہ میں داخلہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :