آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیرکی راہ ہموار کرنے کی غرض سے مجوزہ آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنچ کرنے کااعلان

پیر 17 دسمبر 2018 12:26

لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے آرڈیننس کے ذریعے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیرکی راہ ہموار کرنے کی مخالف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایسے کسی بھی آرڈیننس کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنچ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے رکن اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ایڈووکیٹ ظفریاب جیلانی نے بورڈ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ بورڈ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا لیکن یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے کسی بھی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کے اجلاس میں بھارتی حکومت نے مسلمانوں میں ایک ساتھ تین طلاق کو بھی آرڈیننس کے ذریعے جرم قرار دیا ہے، اس حوالے سے بھارتی ایوان زیریں سے ایک بل بھی منظور کرایا گیا ہے جس کی ایوان بالا سے منظوری ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس معاملے پر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔