پرتھ ٹیسٹ ، آسٹریلین اور بھارتی کپتانوں میں ”تو تو، میں میں “

امپائر نے مداخلت کرکے دونوں کھلاڑیوں کو ذمہ داریوں کا احساس دلایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 دسمبر 2018 16:08

پرتھ ٹیسٹ ، آسٹریلین اور بھارتی کپتانوں میں ”تو تو، میں میں “
پرتھ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2018ء) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلنے جانے والے ٹیسٹ میچز ہمیشہ سنسنی خیز رہتے ہیں اور ان مقابلوں کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے الفاظوںکے تیر انہیں مزید دلچسپ بنادیتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین پرتھ میں جاری ٹیسٹ کے دوران بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب دونوں ٹیموں کے کپتان ایک دوسرے سے الجھ پڑے،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 2 مرتبہ تلخ کلامی دیکھنے میں آئی جس کی آواز سٹمپ پر لگے مائیکرو فون نے ریکارڈ کرلیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے کسی بات پر ان کے آسٹریلوی ہم منصب ٹم پین اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکے اور ویرات کوہلی کو کچھ کہہ دیا جس پر کوہلی نے جواب دیا ”میں نے تمھیں کچھ نہیں کہا، تم کیوں اتنا غصہ ہورہے ہو؟“،ٹم پین نے جارحانہ انداز میں جواب دیا کہ ”میں بالکل ٹھیک ہوں!، تم گزشتہ روز اپنا قابو کھو بیٹھے تھے اور آج ٹھنڈا رہنے کی کوشش کر رہے ہو“۔

(جاری ہے)

اس دوران نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائر کرس گیفنی نے دونوں کے درمیان معاملہ ٹھیک کروانے کے لیے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں سے کہا کہ”بس کرجاﺅ“، ٹم پین نے امپائر کو جواب دیا کہ ہمیں بات کرنے کی تو اجازت ہے۔امپائر نے ٹم پین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” آپ لوگ کپتان ہیں، آپ لوگ اپنا کھیل کھیلیں “،ٹم پین نے جواب دیا کہ ”ہم صرف بات کر رہے ہیں، ایک دوسرے کو گالیاں نہیں نکال رہے“، امپائر نے ایک مرتبہ پھر ٹیم پین کو باور کروایا کہ تم اپنی ٹیم کے کپتان ہو۔

آسٹریلین کپتان نے امپائر سے نظر ہٹا کر ایک مرتبہ پھر کوہلی کی جانب دیکھ کر کہا کہ ”کوہلی! تم ٹھنڈے رہو“، جس پر ویرات کوہلی ہنستے رہے۔اس سے پہلے جب آسٹریلین کپتان بیٹنگ کر رہے تھے تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپیل پر آﺅٹ نہ دیے جانے پر کہا کہ اگر یہ آﺅٹ ہوجاتا تو ہمیں 0-2 سے سبقت مل جاتی جس پر ٹیم پین نے جواب دیا کہ”تمھیں پہلے بیٹنگ کرنی ہوگی، گھمنڈی شخص!“۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے جہاں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہے۔بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی تھی۔