مقبوضہ بیت المقدس ،اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر ،13 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا

پیر 17 دسمبر 2018 19:12

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 13 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کلب برائے اسیران کی خاتون مندوب امانی سراحنہ نے کہا کہ اسرائیلی عدالت نے 13 فلسطینی شہریوں کو دو ہفتے قبل ایک شادی کی تقریب پر چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔ انہیں 14 روز تک دوسرے افراد کے ساتھ رابطے سے منع کردیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عدالت نے فلسطینیوں کو 1500 شیکل جن کی مالیت 400 امریکی ڈالر کے برابر ہے جرمانہ کے بعد رہا کیا ہے۔اسرائیلی عدالت نے زیرحراست ماجد الجعبہ، محمود عبدالطیف اور عماد ابو سنینہ کو آئندہ اتوار تک پابند سلاسل رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :