پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام،اوپن مارکیٹ میں کمی

پیر 17 دسمبر 2018 19:28

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام،اوپن مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،سعودی ریال کی قدر میں کمی ، یورواوربرطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ ،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے اور قیمت فروخت139.00روپے پر مستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں10پیسے اور قیت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.70روپے سے گھٹ کر139.60روپے اورقیمت فروخت140.20روپے سے گھٹ کر140.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

پیرکویوروکی قیمت میں50پیسی اور برطانوی پائونڈکی قیمت میں ایک روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.20روپے سے بڑھ کر157.70روپے اورقیمت فروخت159.00روپے سے بڑھ کر159.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید174.50روپیسے بڑھ کر175.50روپی اورقیمت فروخت176.30روپے سے بڑھ کر177.30روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.10روپے سے گھٹ کر37.00روپے اورقیمت فروخت37.40روپے سے گھٹ کر37.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.00روپے اورقیمت فروخت38.30روپے پرمستحکم رہی ۔پیرکوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔