بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جائے،
پیپکو بجلی چوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ایف آئی آرز کے حوالہ سے متعلقہ قانون کے درست استعمال کو یقینی بنائے اور نگرانی کا کام کرے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کی متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے حکام کو ہدایت
پیر 17 دسمبر 2018 21:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گذشتہ جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سے ہونے والی ملاقات انتہائی مفید رہی اور وزیراعلیٰ سندھ نے بجلی چوری کے خلاف مہم میں سیپکو اور حیسکو کی مکمل مدد کرنے کا وعدہ کیا اور اس سلسلہ میں مدد حاصل کرنے کیلئے وہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ملاقات کریں گے۔
اجلاس میں ایم ڈی پیپکو نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ کل بجلی چوری کے 15 ہزار 489 کیسز سامنے آئے ہیں اور 7543 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ 1150 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوری کی مد میں 35 ہزار 638 یونٹس پر 56 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ہیں اور 11 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کئے جا چکے ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث تقسیم کار کمپنیوں کے 214 افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، انہیں یا تو برطرف کیا گیا ہے یا انہیں جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے یا پھر معطلی اور دیگر انضباطی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، افسران کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تین سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی سٹیشن پر تعینات مختلف گریڈز کے افسران کے معاملہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ایم ڈی پیپکو کو اس حوالہ سے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اہلکاروں کے حفاظتی طریقہ کار کے حوالہ سے بین الاقوامی معیار کی رپورٹ پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ واجبات کی وصولی، لائن لاسز، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں بہتری سمیت دیئے جانے والے اہداف کے حوالہ سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اگلے ہفتے اجلاس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبہ میں میرٹ اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.