بھارتی آرمی چیف نے خواتین کو جنگ کے محاذ پر بھیجنے کی مخالفت کردی
اکثر جوان دیہات سے آتے ہیں اور وہ خواتین کو کمانڈنگ آفیسر کے طور پر قبول نہیں کریں ،خواتین محاذ پر غیرآرام دہ محسوس کریں گی اور ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی جاسکتی ہے گے، جنرل بپن راوت
پیر 17 دسمبر 2018 22:10
(جاری ہے)
جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ خواتین بارڈر پر خدمات انجام دیتے ہوئے ہلاک بھی ہوسکتی ہیں اور بھارت جنگی علاقے سے واپس آنے والی لاشوں کو دیکھنے کیلیے تیار نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج خواتین کو 6 ماہ کی میٹرنٹی لیو (زچگی رخصتی) نہیں دے سکتی، اس لیے بھی انہیں محاذ پر نہیں بھیجا جاتا۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ خواتین کی ذمہ داری بچوں کی پرورش کرنا ہوتی ہے۔بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کے بعد سے ٹوئٹر پر سیاسی رہنماؤں اور دیگر صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سیاسی رہنما کویتا کرشن کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ خواتین کو محاذ پر نہیں بھیجا جاسکتا کیونکہ وہ جوانوں پر ہراساں کرنے کے الزام عائد کرسکتی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’ یہ بھارتی خواتین کے لیے المیہ کے مردوں کو بھی علم ہے کہ کسی بھی جگہ خواتین کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، یہاں تک کی ملازمت کی جگہ پربھی جہاں ایمانداری اور کردار کو اہمیت دی جاتی ہے‘۔ٹوئٹر پر ایک اورصارف نے لکھا کہ ’ بپن راوت کہتے ہیں انہیں خواتین کو سرحد پر بھیجنے سے مسئلہ نہیں لیکن فوج کو ہے، وہ کہتے ہیں کہ بھارتی مرد ایک خاتون کی نمائندگی قبول نہیں کریں گے تو مردوں کے سکون کے لیے کب تک خواتین کو مواقع نہیں دیے جائیں گے‘۔آرتی سنگھ نے لکھا کہ ’ معذرت میں آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتی، خواتین کو ان کے ملک کے لیے خدمات سرانجام دینے کے مواقع نہ دینے کی نہیں بلکہ آپ کو مردوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے‘۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.