کرک پولیس نے منشیات فروشوں اور افغان باشندے کو اسلحہ ومنشیات سمیت دھر لیا
پیر 17 دسمبر 2018 22:12
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان کے احکامات پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے نتیجے میں سرکل ڈی ایس پیز کے زیر قیادت کرک کے علاقے تخت نصرتی کے تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او ظفر علی نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش کے ٹھکانے پر چھاپہ لگا کر مشہور منشیات فروش غلام ربانی عرف بانے سکنہ جتان بانڈہ کو 600 گرام چرس سمیت دھر لیا۔
دریں اثناء لتمبر پولیس نے ایک منشیات فروش گرفتار کرکے 1050 گرام چرس اور گرگری پولیس نے بھی 530 گرام چرس سمیت ایک منشیات فروش کو حراست میں لیا۔جبکہ تھانہ ٹیری کے ایس ایچ او ریحان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان باشندے دلاور خان ولد گل قادر خان جس کا تعلق افغانستان سے ہے کو ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن اور 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا۔ گرفتار افغان باشندے کے خلاف 14 فارن ایکٹ، 15AA اور 9BCNSA دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم پابند سلاسل کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.