موٹر ایڈوانس کے لئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ سے دستیابی فنڈز سرٹیفکیٹ کے اجراء تک دو سے تین سال لگ جاتے ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

منگل 18 دسمبر 2018 12:47

موٹر ایڈوانس کے لئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ سے دستیابی فنڈز سرٹیفکیٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے گریڈ 17 یااس کے اوپر کے 88 ملازمین نے یکم فروری 2016ء کے بعد موٹر ایڈوانس کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں ۔سینیٹ میں سے 22 جبکہ قومی اسمبلی کے 27 ملازمین کو یہ ایڈوانس مل چکا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 45 گریڈ 17 یا اس سے اوپر کے درخواست دینے والے ملازمین میں سے 18 جبکہ سینیٹ سے 21 آفیسران کو ابھی تک یہ ایڈوانس نہیں ملا۔ درخواست جمع کرانے کی تاریخ سے دستیابی فنڈز سرٹیفکیٹ کے اجراء تک دو سے تین سال لگ جاتے ہیں۔