داعش قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے،لیبیا

منگل 18 دسمبر 2018 17:46

طرابلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش ملک کی سلامتی کے لئے اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔لیبیا کی حکومت نے داعشکے قبضے سے سرت شہر کوچھڑانے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں یہ بات کہی۔ بیان کے مطابق سرت کی آزادی کے باوجود داعش کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

داعشکے کچھ اراکین لیبیا کے دوسرے حصوں میں جمع ہوکر ایک تنظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیبیا کی حکومت نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک کی فوج کو متحد ہونا چاہئے۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔واضح ر ہے کہ دارالحکومت طرابلس سے 450 کلومیٹر دور سرت شہر میں 2016ء میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردی کے درمیان تقریباً 8 ماہ تک جاری ر ہنے والی جنگ میں داعشکے دو ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک اور لیبیا کے 700 فوجی مارے گئے تھے۔