ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ بدلنے کے لیے تیار

پاکستان ،بھارت،سری لنکا پہلی بار ایک ساتھ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلیں گی

muhammad ali محمد علی منگل 18 دسمبر 2018 20:11

ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ بدلنے کے لیے تیار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2018ء) 26دسمبر کا دن ایشین ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہوگا کیوں کہ اس دن ایشیاءکی تینوں بڑی ٹیمیں پہلی مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں مد مقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں بہت اہمیت ہوتی ہے اور ہر کھلاڑی اس میں شرکت کو اعزاز سمجھتا ہے اور اب ٹیسٹ کرکٹ کی 141تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان ،بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ہی دن ٹیسٹ کھیلیں گی ۔

پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جو ہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی ، بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی کپتانی میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن کے تاریخی گراﺅنڈ پر چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا مقابلہ کھیلے گی ، سری لنکن ٹیم دنیش چندیمل کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ کے مقام پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا تیسرا مقابلہ کھیلے گی ۔