صدر مملکت نے ایوان صدر اسٹاف کے ساتھ کھانا

صدر مملکت عارف علوی سمیت بڑے بڑے افسران قطار میں کھڑے کھانے کے لیے باری کا انتظار کرتے رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 دسمبر 2018 21:46

صدر مملکت نے ایوان صدر اسٹاف کے ساتھ کھانا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 دسمبر 2018ء) :صدر مملکت عارف علوی نے آج ایوان صدر کے اسٹاف کے ساتھ کیفے ٹیریا میں کھانا کھایا۔صدر مملکت متعدد افسران کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکر کھانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق صدرف مملکت اکثر اپنے عوامی اقدامات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔گزشتہ دنوں جب پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان صدر کو کھولا گیا تو صدر پاکستان سارا پروٹوکول بھلا کر خود عوام کا استقبال کرنے چلے آئے تھے۔

اس دوران عوام بھی صدر پاکستان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔انہوں نے صدر پاکستان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان سے مصافحہ کیا۔اسی طرح صدر مملکت جب صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی گئے تھے تو انہوں نے ائیرپورٹ پر کسی قسم کا پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا تھا اورعام شہری کی طرح قطار میں کھڑے ہو کر سارا عمل مکمل کروایا۔

(جاری ہے)

آج انکی کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ قطار میں کھڑے کھانے کے لیے باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

انکی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
نجی میڈیا کے مطابق آج صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر کے اسٹاف کیفے ٹیریا میں باقی ملازمین کے ساتھ کھانا کھایا۔اس دوران صدر مملکت لائن میں کھڑے ہوکر کھانے کے لیے باری کا انتظار کرتے رہے۔ صرف صدر مملکت ہی نہیں بلکہ ان کے ہمراہ متعدد سرکاری افسران بھی قطار میں کھڑے نظر آئے۔
کھانا لینے کے بعد صدر پاکستان نے عام ملازمین کے ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھایا۔
 
صدر مملکت کو یوں کھانا کھاتے دیکھ کر ملازمین میں بھی خوشی اور حیرت کی لہر دوڑ گئی۔ عوام الناس بھی اس عاجزی و انکساری پر صدر مملکت کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہے۔