فلم ’’زیرو‘‘ کی تشہیر، شاہ رخ خان، کترینہ اور انوشکاکی ’’انڈین آئیڈل ‘‘ میں انٹری

بدھ 19 دسمبر 2018 12:32

فلم ’’زیرو‘‘ کی تشہیر، شاہ رخ خان، کترینہ اور انوشکاکی ’’انڈین ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے فلم ’’زیرو‘‘ کی تشہیر کے لئے ریالٹی ٹی وی شو ’’انڈین آئیڈل ‘‘ کے گرینڈ فینالے میں انٹری دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما ان دنوں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈارف فلم ’’زیرو ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نی ریالٹی ٹی وی شو ’’انڈین آئیڈل ‘‘ کے گرینڈ فینالے میں شرکت کی جہاں انہوں نے شو میں فلم کے متعلق اظہار خیال کیا اور شوکے ججز نیہا ککڑ، جاوید علی اور وشال دادلانی کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔