نیب کی طرف سے سینیٹرز کی طلبی کا معاملہ چیئرمین نیب کو لکھے گئے خط کا جواب موصول ہونے کے بعد قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے ساتھ بیٹھ کر طے کریں گے، مقام چیئرمین سینیٹ
بدھ 19 دسمبر 2018 18:12
(جاری ہے)
قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم احتساب سے مبرا ہیں، ایک طریقہ کار موجود ہے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ نیب کے قوانین سابق دور کے بنے ہوئے ہیں، میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، اگر کسی نے کچھ نہیں کیا تو وہ نیب کے سامنے پیش ہونے سے ڈرتا کیوں ہے، اگر مجھے بلاتے ہیں تو میں پیش ہونے کے لئے تیار ہوں، احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے، نیب کو ہم نے پہلی مرتبہ سیاست سے پاک کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ میرٹ پر فیصلے ہوں، پہلے یہ نہیں ہوتا تھا۔
سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ انہیں نیب کی طرف سے طلب کیا گیا ہے اور اس میں ان کے اہل خانہ کے نام بھی ہیں۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یہ ٹھیک بات نہیں ہے، ارکان پارلیمنٹ کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی بنا کر اس معاملے کا حل نکالا جائے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ گزشتہ روز بھی اس معاملے پر بات ہوئی تھی، اس مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ کسی کے لئے ایک قانون اور کسی کے لئے دوسرا قانون نہیں ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.