پاکپتن ،قتل کاجرم ثابت ہونے پر محمد افضل کو سزائے موت سنا دی گئی

بدھ 19 دسمبر 2018 22:37

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد افضل کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم محمد افضل کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم محمد افضل نے کچھ عرصہ قبل تھانہ قبولہ کے چک لال شاہ میں ایک شخص مقبول احمد کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :