پی ٹی سی ایل نے حیدرآبادسٹی اور قاسم آباد ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا

NTP کے تحت پاکستان بھر میں 100 سے زائد ایکس چینجزاپ گریڈ کئے جا رہے ہیں

جمعرات 20 دسمبر 2018 17:15

پی ٹی سی ایل نے حیدرآبادسٹی اور قاسم آباد ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2018ء) پی ٹی سی ایل نے حیدر آباد میں اپنے اہم ایکس چینجز بشمول حیدرآباد سٹی اور قاسم آباد کو اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت اپ گریڈ کردیا ہے۔ NTP کے تحت پاکستان بھر میں 100 سے زائد ایکس چینجزاپ گریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ پی ٹی سی ایل نے اب تک فیصل آباد،گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، کھاریاں، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت 12 شہروں میں 53 ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا ہے۔

جاوید احمد شیخ ، ریجنل جنرل منیجر، پی ٹی سی ایل ، حیدرآباد، نے اس موقع پر کہا”نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت ملک بھر میں اپنے صارفین تک بلا تعطل براڈبینڈ سروسز کی فراہمی کے لیے پی ٹی سی ایل کی کاوش اب ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں اپ گریڈ کی جانے والی ایکس چینجز کے صارفین قابل اعتماد اور تیز رفتار انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے ۔

نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت ،پی ٹی سی ایل نے صارفین کے لئے اعلیٰ معیار کے نئے اکیوپمنٹ صارفین کے پاس نصب کئے ہیں ۔ یہ 100mbps تک انتہائی تیز رفتار ڈیٹا ریٹ فراہم کرتا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں ،اب 16 صارفین بیک وقت وائی فائی کے ذریعے اعلی معیار کے موڈیمز سے کنیکٹ ہوسکتے ہیں۔ تکنیکی جدت اور بہتر معیارِ سروس کے ساتھ ، پی ٹی سی ایل پاکستان میں بہترین انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔