بنوں تعلیمی بورڈ نے دہشت گردی کے شکار والدین کے بچوں کی فیسیں معاف کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 20 دسمبر 2018 18:55

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2018ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے دہشت گردی کے شکار والدین کے بچوں کیلئے فیسیں معاف کرنے کی منظوری دے دی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ بنوں جہانداد خان منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے شکار ملٹری فورس،پولیس اہلکاروں اور سویلین شہداء کے بچوں کیلئے بورڈ کے زیر انتظام ہر قسم کی فیسیں معاف کرنے کی منظوری دی گئی جن میں امتخانی فیس،ڈی ایم سی فیس،سرٹیفیکیٹ فیس اور دیگر فیسیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :