محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا لیکن انہیں جس طریقے سے واپس بھیجا گیا وہ سب کے سامنے ہے‘ مخدوم جاوید ہاشمی

پیر 24 دسمبر 2018 20:32

محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا لیکن انہیں جس طریقے سے واپس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا‘ ملک میں ترقیاتی کام کروائے‘ سڑکیں بنوائیں لیکن انہیں جسطریقے سے واپس بھیجا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف 2تہائی اکثریت لے کر آتا ہے اور جس راستے سے آج واپس بھیجا گیا اسی راستے سے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔