میپکوپروموشن بورڈنی44سینئرکلرک کو گریڈ15میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے

پیر 24 دسمبر 2018 22:32

ملتان ۔24دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) ڈائریکٹرجنرل ایچ آر میپکو محمد علی نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے سینئر کلرک بنیادی سکیل 11عہدے کے 44ملازمین کو اسسٹنٹ /ہیڈ کلرک بنیادی سکیل 15میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور انہیں خالی آسامیوں پر تعینات کیاگیاہے۔ ڈائریکٹرجنرل ایچ آر میپکو نے سینئرکلرکوں کی ترقی کے آرڈرز ریجنل چیئرمین واپڈا ہائیڈروورکرز یونین غلام رسول گجر کے حوالے کئے اور انہیں مبارکباددی جس پر ریجنل چیئرمین نے ڈی جی ایچ آر کا شکریہ اداکیا ۔

اس موقع پرڈپٹی منیجر انکوائریز میپکو سہیل عباس، یونین عہدیدار شکیل بلوچ، رانا محمد انور، سید عاطف زیدی اور دیگر بھی موجودتھے ۔ترقی پانے والے سینئر کلرکوں میں محمد اسلم ( شعبہ انکوائریز میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان )،ریحانہ رفیق ( شعبہ سروسز میپکو ملتان ) ، فخر الدین ( شعبہ سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر ملتان )،محمد سعید ( ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ پی ایم یو میپکو ملتان )، سید محمد سلیم گیلانی (واپڈا ٹائون سب ڈویژن ملتان )، عبدالکریم ( علی پور ڈویژن )، منظورحسین ( فرسٹ سب ڈویژن کوٹ ادو )، پیربخش ( مظفرگڑھ ڈویژن )، محمد سلیم ( کوٹ ادو ڈویژن )، محمد امین زاہد (کنسٹرکشن ڈویژن رحیم یار خان )، کرامت علی ( بہاولپور سرکل)، شیخ فدا یونس ( پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ کنسٹرکشن )، محمد اشرف ( عبدالحکیم سب ڈویژن )، محمد سعید (کچاکھوہ سب ڈویژن )، محمد انور (بہاولپور ڈویژن )،، شوکت علی (فرسٹ سب ڈویژن میاںچنوں )،نذر محمد (سٹی سب ڈویژن صادق آباد)، عبدالخالق ( بوریوالہ ڈویژن )، غلام مصطفی (سیکنڈ سب ڈویژن کہروڑپکا)، محمد اصغر (لڈن سب ڈویژن وہاڑی)، محمد طارق ( ٹھینگی سب ڈویژن )، قاضی عبدالمحیط ( سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن رحیم یار خان )، مشتاق احمد ( انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن ملتان )، غلام شبیر (سنانواں سب ڈویژن )، حافظ محمد نواز (ڈی جی خان سرکل)، انورعلی ( سٹی ڈویژن ملتان )، نذیراحمد (تونسہ شریف سب ڈویژن )، ظفر اقبال ( کنسٹرکشن سب ڈویژن کوٹ ادو )، محمد رضوان ( وہاڑی سرکل)، محمد ندیم اسلم (بوریوالہ ڈویژن )،جواداسلم ( فیصل ٹائون سب ڈویژن وہاڑی )، حافظ محمد طاہر (یزمان سب ڈویژن )، عالم شاہ (سیکنڈ سب ڈویژن احمد پور ایسٹ )، توقیر خالق (شاہ رکن عالم ڈویژن ملتان )، غلام مرتضیٰ (شجاع آبادڈویژن )، عبدالستار ( شمس آبادسب ڈویژن )، خادم حسین (جتوئی سب ڈویژن )، ذکاء کامران (مخدوم رشیدسب ڈویژن )، ناصر عباس ( سردارپور)، محمد مکی (ایم اینڈ ٹی ۔

(جاری ہے)

Iملتان )، محمد اقبال ( سرائے سدھو سب ڈویژن )، سید مختاراحمد ( گلبرگ سب ڈویژن ملتان )اور محمد مسرت حسین شامل ہیں ۔