بجلی بحران ختم کرکے سپلائی کو یقینی بنایا جائے،پشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعرات 27 دسمبر 2018 22:54

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال ، ضلعی سیکرٹری محمد نعیم ، سنیئر معاون سیکرٹری ملک عبدالسلام عبدلانی نے ضلع ہرنائی میں گزشتہ ایک ماہ جاری بجلی کی شدید بحران کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیسکو حکام کو فوری طورپر بجلی بحران ختم کرکے صارفین کی بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے، گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی آنکھ مچولی بار بار ٹرپنگ سے ضلع ہرنائی کے گھریلوں اور کمرشل صارفین کے لاکھوں روپے کے برقی آلات کو نقصان پہنچا ہے کیسکو حکام 2017 ء سے منظور شدہ گریڈ اسٹیشن ہرنائی کیلئے ہائی پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ نے اپنے دور اقتدار میں گریڈ اسٹیشن ہرنائی کی اور لوڈ بجلی ٹرانسفارمرز کی جگہ پر نئی ٹرانسفارمرز کی تنصیب کیلئے وپڈا سے منظوری لی گئی تاہم ابتک مذکورہ ٹرانسفارمرز کی تنصیب نہ کرنا ضلع ہرنائی کے عوام کے ساتھ زیادتی کی مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ اقتدار میں ہو یا نہ ہو تاہم عوام کے ہر دکھ درد اور تکلیف انکے ساتھ شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوناک عمل ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے ضلع ہرنائی میں بجلی کا بحران ہے بجلی کی آنکھ مچھولی طویل لوڈشیڈنگ دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش اور ٹرپنگ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔