ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چاغی کا سالانہ انتخابات میں مراد اسماعیل پینل کی حمایت کا اعلان

جمعہ 28 دسمبر 2018 15:18

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چاغی کا سالانہ انتخابات میں مراد اسماعیل پینل ..
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چاغی نے کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے مراد اسماعیل پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا. جمعے کو دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اے چاغی کے صدر محمد عمران، سیکرٹری غلام حیدر، خزانچی حکیم شاہ، چیرمین شکیل سنجرانی، ایگزیکٹو ممبران عبدالقادر بلوچ، کامل شاہ، شہزاد ملنگ، خالد کیف اور عطاء شہی نے اعلان کیا کہ 24 جنوری 2019 کو ہونے والے کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر مراد اسماعیل اور سیکرٹری حاجی عبدالملک اچکزئی سمیت مذکورہ پینل کے تمام کابینہ کی حمایت کا فیصلہ ان کی بہتر کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں کیا.

ان کا کہنا تھا کہ چاغی کرکٹ ایسوسی ایشن کو پلیئنگ رائٹس دلانے کے لیے ہم نے 14 سالوں تک مسلسل کوشش کی لیکن مراد اسماعیل نے ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں میں یہ کام کروایا جبکہ ان ہی کی کوششوں سے گوادر کو بھی پلیئنگ رائٹس ملے جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں. انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی سی اے چاغی تمام معاملات میں مراد اسماعیل کے ساتھ ہی. انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مراد اسماعیل پینل بلوچستان میں کرکٹ کی فروغ کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے ہوئے پی سی بی کے معاملات اور پالیسی، کھلاڑیوں کی سلیکشن اور میرٹ کو ترجیح دے کر ترجیحی بنیادوں پر مشاورتی طرز عمل اپنائے گی�

(جاری ہے)