نمایاں کارکردگی پر ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں میں انعامات تقسیم
جمعہ 28 دسمبر 2018 22:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پچھلے دہائی کے مقابلے میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے بھر پور کردار کی بدولت عوام کے دلوں میں پولیس فورس کی دھاک بٹھانے اورشہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی بھی ایلیٹ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کا آئینہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں پولیس فورس کے جوان اب پیشہ ورانہ اعتبار سے زیادہ تربیت یافتہ ہیں جبکہ پولیس فورس کی امیج بلڈنگ میں زیادہ کردار بھی ریپڈ رسپانس فورس کا ہی رہا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے تقریب کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں لوگوں کی مدد کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کاکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون وانصاف کی بالادستی کو مقدم رکھتے ہوئے مظلوموں کی داد رسی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے مذموم مقاصد کو آہنی ہاتھوں سے ناکام بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاکراپنے فرائض عین عوامی وابستہ توقعات کے مطابق ادا کریں۔تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)واحد محمود نے ریپڈ رسپانس فورس کے 25پولیس افسران اور جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے ۔ضلعی پولیس سربراہ کی طرف سے انعام یافتہ پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر نور محمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد دائود،اختر حسین،لائس ہیڈ کانسٹیبل رفاقت اللہ،جانداد اللہ ،کانسٹیبل ناصر رئوف،علائولدین،امتیاز،نعیم الحق،انور فاروق،سہیل رحمان،ہدایت اللہ،رمیض راجہ،صادق حسین،وسیع اللہ،طاہر عباس،جعفر اقبال ،طاہر اقبال،کنعان حسین،شاہد اللہ،آفتاب،مصور،محمد گل،عجب خان اور کانسٹیبل حمید اللہ شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.