شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات ،ْ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ہم جلد مزید پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت مواقع مہیا کریں گے ،ْ قطری وزیر خارجہ کی پیشکش پاکستان 2022 میں متوقع فیفا ورلڈ کپ میں قطر کے ساتھ ہر سطح پر معاونت فراہم کرے گا ،ْشاہ محمود قریشی

اتوار 30 دسمبر 2018 15:40

شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات ،ْ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) پاکستان اور قطر نے دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ قطر نے پاکستانی محنت کش طبقے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پیشکش کی کہا ہے کہ ہم جلد مزید پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت مواقع مہیا کریں گے۔ اتوار کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ قطر کے دور ان وزارت خارجہ پہنچے جہاں انہوںنے اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی ۔

جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر امور خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات کی۔دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ باہمی تعلقات اور روابط میں فروغ، سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

قطری وزیر خارجہ نے قطر میں موجود پاکستانی محنت کش طبقے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم جلد مزید پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت مواقع مہیا کریں گے۔

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان 2022 میں متوقع فیفا ورلڈ کپ میں قطر کے ساتھ ہر سطح پر معاونت فراہم کرے گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور قطر کے مابین دوطرفہ تجارت میں پچھلے ایک سال میں فقیدالمثال اضافہ ہوا ہے ۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔