مانسہرہ میں سی پیک متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کا کام شروع

منگل 1 جنوری 2019 15:38

مانسہرہ میں سی پیک متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کا کام شروع
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) مانسہرہ میں سی پیک متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔ سی پیک سڑک پر آنے والے مکانات اور زمینوں کے 18 موضعات کے مالکان کو معاوضوں کی ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اے ڈی سی یاسر علی خان نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ 18 موضعات شنکیاری، ڈھوڈیال، ارغوشال، بیداری، لبڑ کوٹ، ٹانڈہ، بجنہ، کلگان، مسوال سمیت دیگر موضعات کے متاثرین اور مالکان ارضیات کو معاوضوں کی ادائیگیوں کا کام جنوری اور فروری میں شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :