شہید بینظیر آباد ضلع میں شناختی کارڈ کے اجراء کے لئے نادرا موبائل وین 31 جنوری تک موجود رہے گی

منگل 1 جنوری 2019 18:51

نواب شاہ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) ریجن کے مختلف علاقوں میں عوام کو قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لئے شہید بینظیر آباد ضلع میں یکم جنوری سے 31 جنوری تک نادرا موبائل وین موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

نادرا ریجنل ہیڈ آفس سکھر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہید بینظیر آباد ضلع کی تحصیل قاضی احمد کی مختلف یونین کونسلوں میں یکم جنوری سے 18 جنوری تک اور تعلقہ دوڑ کی مختلف یوسیز میں 21 جنوری سے 31 جنوری تک عوام کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے سلسلے میں نادرا موبائل وین موجود ہو گی۔ اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دی گئی تاریخوں میں نادرا موبائل وین کے انچارج محمد عاقل سے موبائل نمبر 03041927144 پر رابطہ کر کے اپنے شناختی کارڈ بنوائیں۔

متعلقہ عنوان :