میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 کیلئے تمام تر تیاریاں بھرپور طریقے سے کی جارہی ہے،کنٹرولر بلوچستان بورڈ

منگل 1 جنوری 2019 19:41

ْکوئٹہ ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 کیلئے تمام تر تیاریاں بھرپور طریقے سے کی جارہی ہے، بورڈ کی امتحانی برانچ کا عملہ دن رات ایک کرکے کام کررہاہے ،کمپیوٹر برانچ میں امتحانی فارمز کی ٹائپنگ بھی تیزی سے جاری ہے، امتحانات لینے کیلئے سپر وائزری اسٹاف کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائیگی ،یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے جاری کردہ بیان میںکیا، کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا کہ دس اضلاع کے ضلعی تعلیمی افسران کی جانب سے اساتذہ کی تعیناتی کی فہرستیں موصول نہیں ہوئی ہے متعلقہ اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو بار بار مراسلہ اور فون پر اطلاع دی ہے کہ جلد اساتذہ کے نام بورڈ ہذا کو بجھوائیں تاکہ اساتذہ کی ڈیوٹیاں فائنل کی جاسکیں ، امتحانات کے نقل کے خاتمے میں تمام آپشنز پر غور کیاجارہا ہے کوشش ہے کہ صوبے بھر میں نقل سے پاک امتحان ہو کسی کی حق تلفی نہ ہو اور محنتی طلباء حقدار طلباء کے حوصلہ افذائی اور پورا حق دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :