اضافی گندم کو محفوظ بنانے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جاے ،قرارد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 4 جنوری 2019 15:28

اضافی گندم کو محفوظ بنانے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جاے ،قرارد پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان وفاقی حکومت سے اضافی گندم کو محفوظ بنانے کے لئے جامع حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے سابق حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے پیداوار کو محفوظ اور برآمد کا جامع اور شفاف نظام تشکیل نہ دینے کی وجہ سے اربوں روپے کی گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے وفاقی کابینہ کی طرف سے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دینا خوش آئند ہے لیکن کم و بیش 20 لاکھ ٹن گندم کھلے میدانوں می گنجیاں بنا کر فلور ملوں، شوگر ملوں اور رائس ملوں وغیرہ میں کرائے کے میدانوں میں پڑی ہے عالمی منڈی میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے وفاقی حکومت گندم کو برآمد کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی بنائے تاکہ اضافی گندم کے بحران سے نجات حاصل کی جا سکے۔