کھیلوں میں حصہ لیں ،ہم آپ کے ساتھ ہیں

مصباح حنا کھلاڑی ہی نہیں ،لڑکیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی علامت بن چکی ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 7 جنوری 2019 23:33

کھیلوں میں حصہ لیں ،ہم آپ کے ساتھ ہیں
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جنوری2019ء) مصباح حنا پاکستان کی والی بال ٹیم کی ممبر ہیں اور لڑکیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی علامت بن چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عموما لڑکیوں کو جنسی تفریق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پاکستان میں مردانہ معاشرہ ہے جہاں ہر جگہ مرد کو عورت پر فوقیت دی جاتی ہے۔تاہم حالیہ وقتوں میں تعلیم عام ہونے سے بہت سے فرسودہ خیالات کا خاتمہ ہوا ہے تاہم ابھی بھی کچھ حلقے پاکستان میں مرد اور عورت میں تفریق کے قائل ہیں۔

بالخصوص ہمارے مذہبی حلقوں کی بات کی جائے تو وہاں اگر عورت کو مرد کے برابر سمجھنے کا تصور موجود بھی ہو تو بھی وہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکیوں کو خاص حدود قیود میں رہنا چاہیے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان لڑکیاں ایک خاص قسم کے ماحول میں پروان چرھتی ہیں اور کھیل کود جیسے مشاغل سے دور بھاگتی ہیں تاہم بہت سے خواتین ایسی بھی ہیں جو ںہ صرف خود اچھی کھلاڑی ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا سامان بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ان ہی میں سے ایک مصباح حنا ہیں۔وہ نہ صرف خود قومی والی بال ٹیم کی ممبر ہیں بلکہ لڑکیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کا ذریعہ بھی بن چکی ہیں۔مصباح حنا کا تعلق ہنزہ سے ہے اور وہ لڑکیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کا موثر وسیلہ بن چکی ہیں۔وہ اس وقت صالح خان کپ میں اسلام آباد کی ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہیں اور اس وقت چترال میں موجود ہیں انکا کہنا ہے کہ چترال کی لڑکیوں کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ وہ نکل آئیں اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں اور اس طرح کے مقابلہ جات میں آیا کریں اورہم یہاں انکا ساتھ دینے کے لیے موجود ہیں۔