چینی سکول جی پی ایس سے لیس ”سمارٹ یونیفارمز“ سے اپنے طلبا پر نظر رکھنے لگے
امین اکبر جمعرات 10 جنوری 2019 23:51
اس سمارٹ یونیفارم کو ایک مقامی کمپنی گوئیژو گوانیو ٹیکنالوجی نے بنایا ہے۔ اس سمارٹ یونیفارم کے کندھوں پر لگے پیڈز میں دو مائیکرو چپ لگی ہوتی ہیں، جس کی بدولت سکول کی انتظامیہ اور بچے کے والدین 24 گھنٹے بچوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ ایک جی پی ایس سسٹم بچوں کی حرکات پر نظر رکھتا ہے۔ بچے جب بھی سکول گراؤنڈ یا کلاس روم کو بغیر اجازت چھوڑتے ہیں تو ایک الارم سکول انتظامیہ اور گھر والوں کو خبر دار کرتا ہے۔ بچوں کے کلاس روم میں سونے کا بھی ان مائیکرو چپس سے پتا چل جاتا ہے۔ سمارٹ یونیفارم کے ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس کی مدد سے بچوں کے والدین موبائل فون ایپلی کیشن سے سکول میں بچوں کے خرچ پر نظر رکھ سکتے ہیں اور بچوں کی فضول خرچی پر خرچ کی حد کا تعین کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
سمارٹ یونیفارم بنانے والی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی سمارٹ یونیفارم میں حفاظت کے مسائل کو مد نظر رکھا ہے گیا۔ اس سے طلبا، والدین اور اساتذہ سب کا فائدہ ہوگا۔
سمارٹ یونیفارم کی خبر سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے پچوں کی پرائیویسی کےحوالے سےاس کے استعمال پر تنقید بھی کی ہے۔ پرائیویسی کا مسئلہ سامنے آنے پر کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ سمارٹ یونیفارم طلباء کی ہر قدم پر نگرانی نہیں کرتی۔ تاہم ایک سکول کے پرنسپل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس سمارٹ یونیفارم کے استعمال سے بچوں کی ہر وقت نگرانی کر سکتے ہیں۔ ان پرنسپل صاحب نے کہا وہ اس سمارٹ یونیفارم سے بچوں کو اس وقت ہی تلاش کریں گے جب وہ گم ہو جائیں گے یا کلاس سے بھاگنا شروع کر دیں گے۔
انٹرنیٹ صارفین نے سوال اٹھایا کہ طلبا ایک دوسرے کی یونیفارم پہن کر نگرانی کرنے والوں کو دھوکہ بھی تو دے سکتےہیں۔ا س پر کمپنی نے کہا کہ سمارٹ یونیفارم میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ہر بچہ اپنی ہی یونیفارم پہنے۔ اس کے لیے اس میں چہرہ شناسی کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.