جانوروں کی ڈ ی ورمنگ مہم جاری ہے جس کا مقصد جانوروں کی ویکسینیشن کرکے انہیں بیماریوں سے پاک کرکے عوام تک غذائیت سے بھرپورگوشت کی فراہمی کویقینی بنانا ہے، ترجمان محکمہ لائیوسٹاک

جمعہ 11 جنوری 2019 16:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) : سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھرمیں جانوروں کی ڈ ی ورمنگ مہم جاری ہے جس کا مقصد جانوروں کی ویکسینیشن کرکے انہیں بیماریوں سے پاک کرکے عوام تک غذائیت سے بھرپورگوشت کی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد سمیت جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ میں ڈی ورمنگ مہم کے تحت لاکھوں جانوروں کااندرونی وبیرونی کرموں سے علاج معالجہ کیا گیاجس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کی بدولت گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات کومعاشی نقصان سے بچانا ہے۔انہوںنے کہا کہ مویشی پال حضرات کو گھروں کی دہلیز پر ویکسینیشن بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو چاہیے کہ محکمہ کے سٹاف سے تعاون اورکسی بھی مسئلہ کی صورت ٹال فری نمبر08000-9211پررابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :