زرعی پیداوار کی مختلف اجناس پر مارکیٹ فیس کی وصولi مقررہ شیڈول کے مطابق ہی کی جائی,ڈپٹی کمشنر

جمعہ 11 جنوری 2019 19:38

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے کہا کہ زرعی پیداوار کی مختلف اجناس پر مارکیٹ فیس کی وصول مقررہ شیڈول کے مطابق ہی کی جائے جائز شکایات کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیداراور آفیسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی زمینداروں اور بیوپاریوں کے ساتھ کسی کے ساتھ ذیادتی ہونے نہیں دیں گے مارکیٹ کمیٹی کو چائیے کہ وہ زمینداروں اور بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کرے زمیندار خوشحال ہوں گے تو ملک بھی خوشحال ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے مارکیٹ فیس کی وصولی سے متعلق دی گئی شکایات پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد قربان علی لہڑی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اسلم لغاری، گورنمنٹ کنٹریکٹر مارکیٹ فیس نصیرآباد/جعفر آباد شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید احمد بنگلزئی اور عبدالروف لہڑی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی شکایتی درخواست پر کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے گورنمنٹ کنٹریکٹر اور مارکیٹ کمیٹی کے آفیسران سے جواب طلب کیا جس پر گورنمنٹ کنٹریکٹر نے فی کریٹ ایک روپیہ کے حساب سے وصولی کا اعتراف کیا جبکہ سرکاری شیڈول 45 پیسہ فی کریٹ تھا اضافی وصولی پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دی کہ گورنمنٹ کنٹریکٹر وصول کردہ اضافی رقم کی واپسی کا پابند ہوگا جس کی واپسی قانونی طریقہ کار کے مطابق کی جائے اور آئندہ مارکیٹ فیس کی وصولی مقررہ شیڈول کے وزن کے مطابق ہی کی جائے شکایات یا خلاف ورزی کرنے پر فیس کی وصولی کو روک دیا جائے گا اجلاس میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اسلم لغاری نے منعقد اجلاس میں بلوچستان کے زرعی پیداواری منڈیوں کے ایکٹ مجریہ 1991 اور ان کے جنرل رولز 1995 کے تحت مارکیٹ فیس کی وصولی اور مقررہ شیڈول سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی اور کہا کہ نصیرآباد مارکیٹ فیس وصولی کی صرف ایک چیک پوسٹ جو قومی شاہراہ نوتال پر ہی واقع ہے فیس کی وصولی سے متعلق نصیرآباد مارکیٹ کمیٹی کو ابتک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم دی گئی شکایات جعفر آباد مارکیٹ کمیٹی کی حدود میں آتی ہے اورضلع جعفرآباد میںفیس وصولی کی 14 چیک پوسٹٹیں قائم ہیں۔