وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 11 جنوری 2019 23:06

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر شکیل قرار اور سیکریٹری انور رضا کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کی حامی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے پریس کلب انتخابات میں کامیاب ہونے والے دیگر عہدیداران کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور نو منتخب عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

شاہ محمود وریشی نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کی حامی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی تشخص کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔