اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم سے نکال دینا چاہیئے:رمیز راجہ
وہی کھلاڑی حتمی الیون کا حصہ ہونے چاہیئے جو ٹیم کے کام آئیں:سابق کپتان
ذیشان مہتاب اتوار 13 جنوری 2019 12:41
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں اس طرح کی کارکردگی دیکھ کر صرف اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر ہی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں کیونکہ وہ 70 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ بعض اوقات آپ کو ٹیم کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں کیونکہ تمام لڑکے ہی پاکستان کیلئے کھیلنے، کچھ کر دکھانے اور ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے سکواڈ میں شامل ہوتے ہیں۔
کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور اس میں وہی کھلاڑی حتمی الیون کا حصہ ہونے چاہیئے جو ٹیم کے کام آئیں ، آپ کتنے ہی اچھے کھلاڑی ہوں لیکن اگر آپ ٹیم کے کام نہیں آرہے تو پلیئنگ الیون میں آپ کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیئے ۔ 56سالہ رمیز راجہ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے لیگ سپنر یاسر شا ہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ جیسے میچ ونر کو ڈراپ کرنا ٹیم مینجمنٹ کا غلط فیصلہ تھا ،آپ کیسے تیز ترین 200ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے باﺅلر کو ایک ایسی پچ پر کھیلنے سے محروم کرسکتے ہیں جس پر اسے مدد مل سکتی ہو؟،میرے خیال میں ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک ہوا ہے ،ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بلے بازوں کی ناقص کاکردگی کو دیکھتے ہوئے ڈراپ کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ درست فیصلے نہیں کررہی کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ سپیشلسٹ کھلاڑیوں کا کھیل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.