چیف کمشنران لینڈ ریونیوقیصراقبال سے سیگریٹ مینوفیکچررایسوسی ایشن باڑہ کے صدررحیم داد خان کی ملاقات

اتوار 13 جنوری 2019 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) سیگریٹ مینوفیکچررایسوسی ایشن باڑہ ضلع خیبرکے صدررحیم دادخان نے وفد کے ہمراہ چیف کمشنران لینڈ ریونیو،ریجنل ٹیکس آفس پشاورقیصراقبال سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ریجنل ٹیکس آفس پشاور کے ترجمان کے مطابق وفدنے وطن عزیرکی معاشی خوشحالی کیلئے ضلع خیبر کی پانچ سال تک ٹیکس استثنیٰ کے باوجودایف بی آرکے ساتھ رجسٹریشن پراتفاق کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف کمشنران لینڈریونیوقیصراقبال نے قبائلی عوام کی جذبہ حب الوطنی کی تعریف کی اوررجسٹریشن پرآمادگی پروفدکاشکریہ اداکیا۔چیف کمشنرنے کہاکہ قبائلی عوام 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قومی دھارے میں آگئے ہیں ،اب ہرشہری کوسرمایہ داری کیلئے ذرائع واضح کرنے ہونگے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دروازے قبائلی کارخانہ داروں کوقانونی مددفراہم کرنے اورٹیکسزکی مدمیں قانونی سہولیت باہم پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔اجلاس میں کمشنران لینڈریونیوکاپوریٹ زون ڈاکٹرشاہ خان اورڈپٹی کمشنران لینڈریونیومحمدطارق نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :