نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘رجسٹرڈ ادار ہ نہیں، عوام ہوشیار رہیں، ایس ای سی پی

پیر 14 جنوری 2019 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ کے نام سے قائم ایک ادارہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ رکھا ہے کہ یہ ادارہ کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 42 کے تحت ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ اس ادار ہ کا یہ دعوی بالکل غلط اور گمراہ کن ہے۔

(جاری ہے)

اس تاثر کو مزید پختہ کرنے کے لئے اس ادارے کے ویب سائٹ (https://nihrm.org/) پر اخبارات کے تراشے اور ویڈیوز پر لگا رکھیں ہیں۔ واضح رہے کہ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ کے نام سے کوئی ادارہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں اور نہ ہی ایس ای سی پی نے اس نام سے کسی ادارہ کو سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ عوام کے بہترین مفاد میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین میں محتاط رہیں۔ ایس ای سی پی ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :