صوبے میں برق رفتاری سے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ،محکمہ اطلاعات

حکومت سندھ نے قحط متا ثرین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدا ما ت کئے ہیں ، پہلے مرحلے سے لے کر اب تک دو لاکھ 47 ہزار 98 خاندانوں میں ،دوسرے مرحلے میں دو لاکھ 51 ہزار 960 متاثرہ خاندانوں میں 50 کلو کے حساب سے مفت گندم تقسیم کی جا چکی ہے، اعلامیہ

پیر 14 جنوری 2019 21:19

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) محکمہ اطلا عا ت حکومت سندھ کے اعلا میہ کے مطا بق سندھ میں بر ق رفتا ر ی سے عملی اقدامات کئے ہیں جس کے مطا بق ضلع تھر پا ر کر میں امدا د ی کا م متاثرین میں تیز رفتا ر ی سے کئے ہیں ۔ اس ضمن میں حکومت سندھ نے قحط متا ثرین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدا ما ت کئے ہیں ۔تھر کے قحط متاثرین میں مفت گندم کی تقسیم کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جس میں پہلے مرحلے سے لے کر اب تک دو لاکھ 47 ہزار 98 خاندانوں میں ،دوسرے مرحلے میں دو لاکھ 51 ہزار 960 متاثرہ خاندانوں میں 50 کلو کے حساب سے مفت گندم تقسیم کی جا چکی ہے جب کہ تیسرے مرحلے میں 76 ہزار 626 متاثرین میں مفت گندم تقسیم کی گئی ہے تھر میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں دوسرے مرحلے میں اس وقت 65 ہزار 189 راشن بیگ تقسیم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ پہلے مرحلے میں 36ہزار 656 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں راشن بیگ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ایک رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع کے تمام اسپتالوں میں پانچ سال اور اس سے کم عمر 452 بچوں کی او پی ڈی کی گئی ہے جن میں سے 48 بچوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور ان میں سے 36 بچوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ لائیو اسٹاک نے تھرپارکر کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک کی سربراہی میں 8 گاؤں میں روزانہ کی بنیاد پر ویٹر نر ی کیمپوں کے ذریعے جانوروں کی ویکسینیشن اور بیمار جانوروں کا علاج کیا گیا جس میں گزشتہ روز31 بیما ر جانوروں کا علاج اور 5727 جانوروں کی ویکسینیشن کی گئی

متعلقہ عنوان :