کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں کیلئے پروفیشنل کورسز کرانے کیلئے خصوصی ورکشاپس
منگل 15 جنوری 2019 00:03
(جاری ہے)
تربیتی کورسز میں پولیس کے ماہر افسران، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین ،بم ڈسپوزل سکواڈ کے ٹیکنیشنز اور ریسکیو 1122کے انسٹرکٹر زکی خدمات حاصل کرلی گئی ہے جو کہ خصوصی لیکچرز اور عملی مشقوںکے ذریعے پولیس جوانوں کوپیشہ ورانہ امور نبھانے کے طریقہ کار سے روشناس کرارہے ہیں۔
تربیتی کورسز میں پولیس جوانوں کو بم و بارود کا پتہ لگانے اور مختلف اقسام کے دھماکہ خیز مواد کومحتاط انداز میں ناکارہ بنانے کے تدبیری طریقہ کار سے روشناس کرایا جارہا ہے۔پولیس جوانوں کو کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ابتدائی تعلیم دینے کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے رہنما اصولوں کی عملی مشقیں بھی کرائی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں تربیتی کورسز کے شرکاء کوپولیس پریکٹیکل فیلڈ ورک ،تھانے کے رجسٹرات میں مختلف نوعیت کے اندراجات،رویوں میں مثبت تبدیلی کی رو سے عوام کیساتھ بہتر طرز عمل اپنانے اور حالات حاضرہ کے درپیش چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی فیلڈ ڈیوٹی کے دوران درپیش قانونی امور میں خصوصی گائیڈ لائنز سے استفادہ کرنے کی مئوثر معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔پولیس جوانوں کے لئے پروفیشنل کورسز کرانے کیلئے ڈی ایس پی لیگل اسحاق گل کی سربراہی میں ماہرپولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جبکہ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود تربیتی کورسز کے تمام تر عوامل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔تربیتی کورسز کے مطلوبہ مقاصد کے حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ علمی اور عملی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی بدولت پولیس فورس کی استعداد کار مزید بڑھے گی جبکہ پروفیشنل کورسز کے دوران پولیس اہلکاروں کے حاصل کردہ علم اور تجربے سے عوام کو بھی وابستہ امور میں بھر پور ریلیف ملے گا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.