اسرائیل سے ملنے والا غیر ارضی پتھر ہیرے سے بھی زیادہ سخت ہے
امین اکبر پیر 14 جنوری 2019 23:53
کمپنی کو یہ معدنی پتھر کوہ کرمل کے نزدیک زبولون گاؤں میں کان کنی کے دوران ملا۔یہ پتھر نیلم میں جڑا ہوا تھا۔ علاقے کی مناسبت سے اسے کرملٹازائیٹ(carmeltazite) کا نام دیا گیا ہے۔اس کی کثافت کے تجربات میں اسے ہیرے سے بھی سخت پایا گیا ہے۔
کرملٹازائیٹ اپنی شکل اور کیمیائی ترکیب میں یاقوت اور نیلم سے ملتا جلتا ہے لیکن یہ دنیا میں پائے جانے والے قیمتی پتھروں سے مختلف ہے۔ اصل میں اس پتھر کو غیر ارضی پتھر کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
یہ پتھر سیاہ، نیلے سے سبزیا نارنجی بھورے رنگ میں ہے۔ یہ پتھر کروڑوں سال پہلے چونے کے پتھر کے زمانے کی تخلیق ہیں۔
(جاری ہے)
کرملٹازائیٹ کا سب سے بڑا پتھر 33.3 قیراط کا ہے۔
اسرائیلی کمپنی نے اس پتھر کو کرمل سفائر کے طوررجسٹر کرایا ہے۔ انٹرنیشنل منرلوجیکل ایسوسی ایشن کے کمیشن آن نیو منرلز نے اسے نئی معدن کے طور پر منظور کر لیا ہے۔
اگرچہ کمپنی نے اس طرح کے مزید پتھر ملنے کی امید ظاہر کی ہے لیکن یہ نئے پتھر ابھی تو ہیروں سے بھی زیادہ نایاب ہیں۔۔ جوہرات کی قیمتیں ان کی دستیابی پر انحصار کرتی ہیں اس لیے یہ ہیروں سے بھی زیادہ مہنگے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.