پاسکو کو گندم کی برآمد کے لئے جاری کئے گئے ٹینڈر کے جواب میں عالمی خریداروں کی جانب سے زبردست پذیرائی

منگل 15 جنوری 2019 12:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پاسکو کو گندم کی برآمد کے لئے جاری کئے گئے ٹینڈر کے جواب میں عالمی خریداروں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور 12کمپنیوں نے پاکستان سے گندم کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 20نومبر کو 5لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد گندم کے برآمد کے لئے پاسکو نے ٹینڈر جاری کیا جس کے جواب میں بین الاقوامی پاکستان کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ٹینڈر کی رقم سے زیادہ کی بولیاں جمع کرائی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ بولی 10ہزار ٹن کے لئے 32ہزار 769 روپے موصول ہوئی ہے۔5لاکھ ٹن گندم کی برآمد میں سے ابتدائی طور پر ایک لاکھ ٹن کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے اور عالمی خریداروں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید گندم کی برآمد کے لئے بھی ٹینڈرجاری کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :