کوہلی نے آسٹریلیا میں وہ کردکھایا جو ٹنڈولکر بھی نہیں کرپائے تھے
بھارتی کپتان نے دوسرے ون ڈے میں39ویں سنچری سکور کی
ذیشان مہتاب منگل 15 جنوری 2019 16:53
(جاری ہے)
ان کے علاوہ سابق برطانوی بلے باز ڈیوڈ گواراور جیک ہوبس نے آسٹریلیا میں9،9،لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا نے 8جبکہ وولی ہیمنڈ، سر ویوین رچرڈز ،وی وی ایس لکشمن اور سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلیا میں7،7سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔
یاد رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کی۔میزبان آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور مہندرا سنگھ دھونی کی نصف سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شیکھر دھون نے پہلی وکٹ پر 47 رنز کی شراکت قائم کی، دھون 32 اور شرما 43 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 112 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔مہندرا سنگھ دھونی 55 اور دنیش کارتھک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بیہنڈروف، جے رچرڈسن، مارکس اسٹونس اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شان مارش کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔اوپننگ بلے باز الیکس کیری 18 اور کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، گلین میکسویل 48، مارکس سٹونس 29، عثمان خواجہ 21 اور پیٹر ہینڈسکوب20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 123 گیندوں پر 131 رنز بنائے۔ بھونیشور کمار نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں،محمد شامی نے 3 اور روندرا جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.