راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 26جنوری تک ملتوی

کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں ‘ جج احتساب /سماعت چار گھنٹے تک جاری رہی

منگل 15 جنوری 2019 18:13

راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی مزید سماعت 26جنوری تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے چار گھنٹے جاری رہنے والی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے سماعت کی ۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔دوران سماعت وقار میر ایڈووکیٹ نے کیس کے تفتیشی افسر پر جزوی جرح کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہ کے بیان پر جرح کے لئے فریقین کے وکلا ء کو طلب کر تے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کر دی ۔نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر 437 افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے ۔