سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پی ٹی اے کو موبائل فون رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے اور مزید 60 روز کی توسیع کی ہدایت
منگل 15 جنوری 2019 23:30
(جاری ہے)
سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ڈیوٹیز اور ٹیکسز بڑھانے سے تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑے گا۔
سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ فون ایسے ہیں جن کی رجسٹریشن کرانا ہو گی۔ پی ٹی اے نے رجسٹریشن کے حوالہ سے ایف بی آر کو ٹریپ کیا ہے۔ موبائل رجسٹریشن کا نظام پی ٹی اے کا ایجاد کردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اور وزیراعظم کو موبائل رجسٹریشن کے حوالہ سے گمراہ کیا گیا ہے۔ موبائل رجسٹریشن کے نظام میں نئے آنے والے موبائل فون کی ڈیوٹیز ٹیکس کا نظام نہیں ہے، اگر کسی نے پھوپھی اور ساس کو خوش کرنا ہو تو اسے استعمال شدہ موبائل پر رعایت دیدیں۔ استعمال شدہ موبائل کیلئے کوئی الگ طریقہ کار اپنایا جائے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی روبینہ خالد نے کہا کہ موبائل رجسٹریشن کے حوالہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یہ کام بغیر تیاری کے شروع کیا گیا اس لئے پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔ کمیٹی کو کسٹمز حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 15 جنوری تک رجسٹر نہ ہونے والے موبائل فونز پر 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ائر پورٹس پر اب تک37ہزار موبائل فون رجسٹرڈ کر چکے ہیں حکام ٹیکسز /ڈیوٹیز ادا نہ کرنے والوں کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ 40 فیصد موبائل فون سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی طریقوں کے زریعے درآمد کئے جاتے تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ باہر سے آنے والے افراد کیلئے ملک میں موبائل رجسٹریشن کا عرصہ کم ہے۔ موبائل رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کا عرصہ کم ہے، اسے بڑھا کرساٹھ روز کیا جائے۔وزیر آئی ٹی نے کہا کہ انٹر نیٹ براڈبینڈ کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.