سعودی عرب، گزشتہ 9 ماہ میں 1لاکھ 44 ہزار 868 گھریلو خادمائوں کی آمد

بدھ 16 جنوری 2019 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سعودی عرب کیکنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض سے 9 ماہ کے دوران 1لاکھ 44 ہزار 868 گھریلو خادمائیں ملازمت کیلئے آئیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ایئرپورٹ پر گھریلو ملازماوں کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر احمد السند نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملازمائیں ریاض پہنچی تھیں اور یہاں سے وہ ملک کے مختلف علاقوں کے لئے روانہ ہوئیں۔